عمران خان نے مجھ پر 115 مرتبہ الزامات لگائے، افتخار چوہدری

200

سابق چیف جسٹس افتخار محمد کا کہنا ہے عمران خان نے الیکشن کے بعد مجھ پر 115 مرتبہ الزام لگایا اور میرے خلاف وہ باتیں کی گئیں جو میں دہرا نہیں سکتا ۔ دھرنے میں عمران خان نے اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں اتنا بڑا انکوائری کمیشن کبھی بنا ، اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے عمران خان کی طرف سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کر دی ۔

سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کا کہنا تھا عمران خان نے عدلیہ اور ججز پر الزامات لگائے۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت اس کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا ، عمران خان کے الزامات میں ان کی سیاسی جماعت کا عمل دخل نہیں تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان نے تاریخ سے کچھ سبق نہیں سیکھا ۔