ڈین ایلگر ٹیسٹ میں دو ہزار رنز کے قریب

133

جنوبی افریقن اوپنر ڈین ایلگر ٹیسٹ میں دو ہزار رنز کے قریب پہنچ گئے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈین ایلگر کو ٹیسٹ میں دو ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 25 دوڑیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انتیس سالہ ڈین ایلگر اب تک 34 ٹیسٹ کی 53 اننگز میں 1975 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 7 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔