افغانستان کا ون ڈے میں بڑا مجموعہ

169

افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 338 رنز بنائے جو کہ افغان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

نوئیڈا میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے، یہ افغانستان کا ون ڈے کی تاریخ میں سب سے بڑا مجموعہ ہے، اس سے قبل افغانستان کا ون ڈے میں بڑا سکور 302 تھا جو اس نے 2014 میں یو اے ای کے خلاف بنایا تھا۔

آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر سٹینکزئی نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بھی داغ دی۔

گریٹر نوئیڈا میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان اصغر سٹینکزئی نے آئرلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 90 گیندوں پر 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔