دنیا بھر میں دانتوں کے امراض بہت زیادہ عام ہوتے جا رہے ہیں،جنک فوڈ اور چاکلیٹ کا بے تحاشا استعمال دانتوں کے امراض میں اضافے کا باعث بن رہاہے۔
دانتوں کے امراض میں سب سے بڑا مسئلہ کیویٹیز کا ہے جس کا حل بہت مشکل ہوتاہے مگر جاپانی ڈاکٹر کوزو یمگاشی نے اس کا آسان حل تلاش کر لیا ہے اور ایسا ٹوتھ پیسٹ تیار کیاہے جو صرف چند منٹوں میں دانتوں کے کریک اور کیویٹیز کو بھر دیتاہے،اسکے علاوہ مریض کو صرف چند ہی منٹ میں دانتوں کے درد سے نجات مل جاتی ہے۔ٹوتھ پیسٹ میں ایسا میٹریل ہوتاہے جو باآسانی دانت کی خالی جگہ میں جم جاتاہے۔