اسلامی بینکوں کے اثاثہ جات میں اضافہ

103

سال 2016ء کی چوتھی سہ ماہی کے دروان اسلامی بنیکوں کے اثاثہ جات میں 11.7 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

سال 2016ء کی چوتھی سہ ماہی کے دروان اسلامی بنیکوں کے اثاثہ جات میں 11.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2016ء کی سہ ماہی کے اختتام پر اسلامی بینکوں کے اثاثہ جات 1.853 کھرب روپے تک بڑھ گئے جبکہ سال 2015ء کے اسی عرصہ میں اثاثہ جات کا حجم 1.61 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالیات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اسلامی بینکاری کے شعبہ سے قرض کی سہولت کے حصول میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور ٹیکسٹائلز، زرعی کاروبار، کیمیکلز اور ادویہ سازی کے شعبوں کو جاری کردہ قرضوں کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔