خواہش ہے آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

134

آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیریٹ ایڈمسن نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب لیگ قرار دیتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیریٹ ایڈمسن نے کہا کہ پاکستان او ر آسٹریلیا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی۔ پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔ خواہش ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈپاکستان آنے پرغورکرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم اور روزگار کے لئے آسٹریلیا میں مقیم ہے جو کہ دونوں ممالک کی بہترین دوستی کی ایک واضح مثال ہے۔دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں۔پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی اس کی کامیابی سے دنیا کو ایک اچھا پیغام گیا ہے ۔