کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 15 ملزمان گرفتار

145

پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 4 چار افغانیوں سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کی ۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے چار افغانی باشندوں سمیت پندرہ ملزمان کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ زیرحراست افراد کو نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ کےلئے منتقل کردیا گیا ہے۔