اسلام امریکا ریلیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں مساجد پر حملوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو ا ہے۔
یرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے15 مارچ تک امریکہ میں مساجد پر حملوں اور دھمکیوں کے32 واقعات پیش آئے ہیں جبکہ 2016میں اسی مدّت میں 16 واقعات پیش آئے تھے۔
امریکہ میں مسلمان رہنماؤں اور مسلمانوں کے حقوق کے حامی گروہوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ میں اسلاموفوبیا میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔