پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن یونٹ اور لیگل ڈیپارٹمنٹ پر ہمیں پورا اعتماد ہے،اس کیس پر دونوں ڈیپارٹمنٹ ایمانداری سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
سپاٹ فکسنگ کیس پر کرکٹ بورڈ کی زیرو ٹالرنس کو سراہا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس پر کرکٹ بورڈ کی زیرو ٹالرنس کو سراہا جائے،کچھ لا علم کرکٹ ماہرین سپاٹ فکسنگ کیس پر منفی اور مایوس کن رد عمل دے رہے ہیں ۔ ان کی رائے بہت افسوسناک ہے۔
بورڈ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنا ہی قومی مفاد میں ہے ،کرکٹ کی بہتری کے لئے بورڈ کی جانب سے انتہائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔