اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کیلئے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل

149

اسلام آباد میں پاک فوج کی یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ہوئی۔ پریڈ کی ریہرسل کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو بند رکھا گیا۔

اسلام آباد کے شکر پڑیاں گرائونڈ میں یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل میں تینوں مسلح افواج نے شرکت کی۔ فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھی گئی۔

جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس صبح 6سے دن ایک بجے تک معطل ر ہی۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ٹریفک پلان کے مطابق 23مارچ تک روزانہ صبح 6 سے دن ایک بجے تک زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک ایکسپریس وے بند رہے گی۔