سال 2030 ء دنیاکی ایک بڑی آبادی موٹاپے کا شکار ہوگی

151

سال 2030 ء تک دنیا کی ایک تہائی آبادی بسیار خوری کے باعث موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔

سال 2030 ء تک دنیا کی ایک تہائی آبادی بسیار خوری کے باعث موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ کی غذا کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ناقص غذا کی وجہ سے ہر تین میں سے ایک شخص کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ غریب ممالک میں پچیس فیصد بچوں کو ناکافی یا ناقص خوراک کے مسائل کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی دو ارب آبادی کو جسم کیلئے ضروری وٹامن اور معدنیات کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دل، بلڈ پریشر، شوگر سمیت دیگر مختلف امراض پیدا ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غذائی قلت ، بھوک اور اس سے جڑے امراض کی وجہ سے عالمی معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صرف افریقہ اور ایشیاء میں مجموعی قومی پیداوار کو تین سے 16 فیصد کے خسارے کا سامنا ہے۔