بھکر میں بس کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق

178

بھکر میں بے قابو بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بھکر کے علاقے دریا روڈ پر تیز رفتار بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 بچوں اورخاتون سمیت پانچ افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ متعدد افراد حادثے میں زخمی ہوئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیو اور لاشوں کواسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ متاثرین میں سے مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔