ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

177

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیماہ مرکز کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے بلوچستان کے علاقے خضدار، کوہلو، تحصیل نال اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز خضدار کے قریب تھا، جس کی گہرائی 25کلو میٹر تھی۔ جب کہ ریکٹڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ گھروں سے نکل آئے، تاہم زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔