اسلام آباد: وزیرداخلہ کا آئی جی سمیت پولیس افسران سے خطاب

186

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے اسلام آباد میں جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں وہ نہیں آسکی ، شہر میں چوریاں ہو رہی ہیں اور ڈاکے مارے جا رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا اسلام آباد پولیس میں سیاسی مداخلت نہ ہونے باوجود کوئی تبدیلی نہیں آ سکی ۔ شہر میں چوریاں ہو رہی ہیں اور ڈاکے مارے جا رہے ہیں ۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا اسلام آباد میں آئندہ سنگین جرائم ہونے کی صورت میں علاقے کے ایس ایچ او کو گرفتار کیا جائے گا اور اے ایس پی کو معطل ۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا اسلام آباد میں قحبہ خانے چلائے جا رہے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔

تقریب کے آخر میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس کو بھارہ کہو، سبزی منڈی ، ترنول کے علاقوں کی مکمل اسکریننگ کا ٹاسک دیدیا۔