راولپنڈی:آرمی چیف کا اٹلی کے آرمی ہیڈکوارٹرزکا دورہ ، آئی ایس پی آر

192

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اٹلی کی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اٹلی کی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی اس موقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف کو گارڈزآف آنر پیش کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی فوج کے سربراہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی فوج کے سربراہ نے خطے میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور خطے میں امن کے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورے کے دوران اٹلی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے بھی ملاقات کی ۔ اطالوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا کہنا تھا ہم پاکستان آرمی کو عزت اور توقیر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا  دنیا کی دیگر افواج پاکستانی فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اٹلی کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کاوشوں اور صلاحیتوں کو سراہا اور مل کر دہشتگردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔