انکوائری کمیشن کی تجاویز پر الیکشن کمیشن نے پلاننگ کمیٹی تشکیل دے دی

180

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے انکوائری کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پلاننگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے جو پلاننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کی سربراہی سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کریں گے ۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی افرادی قوت اور مالی وسائل کی منصوبہ بندی سمیت لاجسٹک سپورٹ کی ذمےدار ہو گی جبکہ پلاننگ کمیٹی پولنگ اسٹاف کی تربیت کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق پلاننگ کمیٹی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تجویز کیے گئے تمام امور پر عمل درآمد پر نظر رکھے گی۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی انتخابی عمل سے متعلق الیکشن کمیشن کو زمینی حقائق سے باخبر رکھے گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی الیکشن کمیشن کی پالیسیوں میں ابہام کو بھی دور کرے گی۔