این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں سیلاب سے تباہی پر رپورٹ جاری کر دی

180

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے تباہی پر رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے 81 افراد جاں بحق جبکہ 45 زخمی ہوئے ہیں ۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے رپورٹ میں این ڈی ایم اے کا کہنا ہے سیلاب سے ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار اور 425 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ سیلاب سے ملک بھر میں 1921 مکانات ، 793 دیہات ہوئے ہیں ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سب سے حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوا ۔ کے پی کے میں سیلاب سے 38 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں ۔ خیبرپختون خوا میں 493 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے 479 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے 375 دیہات متاثر ہوئےجبکہ پنجاب میں سیلاب سے 2 لاکھ 63 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، بلوچستان میں سیلاب سے 118 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیرمیں 19 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں سیلاب سے 178 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں سیلاب سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں ، گلگت بلتستان میں سیلاب سے 653 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔