چینی کمپنی کابھارت میں موبائل فون کا دوسر یونٹ لگانے کا فیصلہ

200

چینی کمپنی شاو می نے فاکس کان کارپوریشن کے تعاون سے بھارت میں موبائل فون کا دوسرا پیداواری یونٹ لگائے گی۔

چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی موبائل کمپنی شاو می نے بیس تاریخ کو اعلان کیاکہ یہ کارخانہ بھارت کی مشرقی ریاست آندھرا پردیش کے شہر سری میں قائم کیا جائیگا۔

اس پیداواری یونٹ کے آغاز کے بعد بھارت میں شاو می کمپنی ہر ایک سیکنڈ میں ایک موبائل بنانیکی صلاحیت کی حامل ہو جائے گی۔اس سے مقامی باشندوں کے لئے روزگار کے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

یاد رہے کہ جولائی دو ہزار چودہ میں بھارتی مارکیٹ میں داخلے کے بعد یہ کمپنی اپنی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی۔