لاہور: پنجاب یونیورسٹی26 مارچ تک بند

248

طلبہ میں تصاد م کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی26 مارچ تک بند کر دی گئی۔

پنجاب یونیورسٹی میں منگل کے روز دو طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد دوسرے روز بھی یونیورسٹی میں کشیدگی کا ماحول رہا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ میں تصادم کے خدشہ کے پیش نظر یونیورسٹی کو 26 مارچ تک بند کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاـ اب پنجاب یونیورسٹی میں دوبارہ تدریسی عمل 27 مارچ کو شروع ہو گا۔