اسلام آباد: بھارت فوری حریت رہنماؤں کو رہا کرے، ترجمان دفتر خارجہ

211

ترجمان دفتر خاجہ نفیس زکریا نے حریت  رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سید علی گیلانی،عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے۔

بدھ کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری بیان میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ حریت  رہنماؤں سید علی گیلانی،عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہیں۔