ویسٹ منسٹربرج کے قریب برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایک نا معلوم مسلح شخص نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر بارہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ منسٹرپیلس کی حدود میں چاقو بردارشخص دیکھاگیا ہے جب کہ واقعے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت بند کردی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کا واقعے کی تفصیلات کے حوالے سے کہنا ہے کہ مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لندن میں چلنےوالی انڈرگراونڈ ٹرین سروس بھی جزوی طورپربند کردی گئی ہے۔