کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

166

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران  بھتاخوری،ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث  9 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  شہر کے مختلف علاقوں بلدیہ ٹاؤن،ملیر الفلاح،سہراب گوٹھ اورکندھ کوٹ میں  شرپسند عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں  کی گئی ۔ کارروائیوں کے دوران  ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث نو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس کو قبضے میں لے لیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان  کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ تاہم رینجرز نے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔