آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پرکیل سیکٹر اور شاردا میں اگلے مورچے کا دورہ کیا اور کہا ہے کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر آبادیوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنائےرکھے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعے کے روز کنٹرول لائن پرکیل سیکٹر اور شاردا میں اگلے مورچے کا دورہ کیا جہاں انھیں ایل او سی کی صورتحال ، سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں اورملک میں جاری مردم و خانہ شماری میں پاک فوج کی معاونت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کی آپریشنل تیاریوں اورسیز فائرکیخلاف ورزیوں کاموثر جواب دینے پر جوانوں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر آبادیوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنائےرکھے۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کام یقینی بنائے جائیں۔