عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

122

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں0.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1245.26 ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔ یو ایس گولڈ کی قیمت میں 0.3فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ۔

سنگاپورمیں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں0.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1247.30 ڈالر فی اونس میں طے پائے جبکہ یو ایس گولڈ کے تحت فی اونس قیمت 1247.30 ڈالر رہی۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور قیمتیں1248.91 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہیں۔