دنیا میں سمارٹ فون بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ نے کمپنی میں اصلاحات کا منصوبہ موخر کردیا۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق سام سنگ کی اعلیٰ انتظامیہ نے کمپنی میں کارپوریٹ اصلاحات کے ایک جامع منصوبے پر کام شروع کردیا تھا تاہم جنوبی کوریا میں سیاستدانوں کو رشوت دینے کے سیکنڈل اور گلیکسی نوٹ7 کی مارکیٹ سے شرمناک واپسی کے اعلانات کے بعد فی الحال یہ منصوبہ موخر کردیا گیا ہے۔ گذشتہ سال کمپنی کی انتظامیہ نے کمپنی کو دو بڑے یونٹوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا تھا۔