پاک افغان سرحدوں پر ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے دونوں ممالک کی اعلیٰ فوجی قیادت نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں ملاقات کی ہے ۔ بریگیڈیئر عامر احسن کی قیادت میں افغان وفد نے کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحدوں پر ناخوشگوار واقعات کے معاملے پر دونوں ملکوں کی اعلیٰ فوجی قیادت میں رابطہ ہوا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد نے بریگیڈیئر عامراحسن کی قیادت میں پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں یکم جولائی کو انگور اڈا پر ہونے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا، واقعے میں پاک فوج کے انجینیرنگ کور کے 2 جوان زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان عسکری حکام کا سرحدوں پر بہتر رابطوں اور سیکیورٹی نظام کے قیام پر اتفاق بھی ہوا ہے ۔