استعفوں پر اسپیکر ماورائے آئین رولنگ نہیں دے سکتے ، فضل الرحمان

197

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر اسمبلی کا اسپیکر بھی ماورائے آئین رولنگ نہیں دے سکتا ۔ کہتے ہیں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے کوئی بحران نہیں آئے گا ۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہماری کسی سے ذاتی دشمنی یا تلخی نہیں مگر ہر مصلحت کو آئین کے دائرے میں ہونا چاہیے ۔ تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت کے معاملے پر ہمیں آئینی حوالے سے مطمئن کیا جائے،فضل الرحمان

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے اراکین فارغ ہو جائیں تو کوئی آسمان نہیں ٹوٹے گا اور نہ ہی کوئی بحران آئے گا ہم ہر بحران کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا دھرنے کے دوران پوری پارلیمنٹ کو جعلی اور اراکین اسمبلی کو چور کہا گیا، تحریک انصاف نے کہا کہ وہ اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے، اب تحریک انصاف کس منہ سے اسمبلی میں واپس آرہی ہے۔ مولانافضل الرحمان استعفا دینے کے بعد کوئی تاویل دینے کی گنجائش نہیں، انکو شرم بھی نہیں آرہی، پارلیمنٹ کی نفی بھی کر چکے ہیں ، تنخواہیں بھی لی ہیں۔