لاپتہ 12 کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے ، رابطہ کمیٹی

192

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کراچی سے حیدرآباد جانے والے 12 لاپتہ کارکنوں اور ہمدردوں کو بازیاب کرایا جائے ۔

ایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو سے جاری ہونے والےبیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا وزیراعظم ، وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے 12 کارکنوں کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں ۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا لاپتا ہونیوالوں میں ایم کیوایم گلستان جوہرسیکٹر یونٹ بی کے ذمےداران شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا لاپتا کارکنان و ہمدرد گزشتہ رات شادی میں شرکت کیلیے حیدرآباد روانہ ہوئے تھے۔

دوسری جانب لاپتہ ہونے والے 12 نوجوانوں کے اہل خانہ نے جوہڑموڑ پر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے بھائیوں اور بیٹوں کو بازیاب کرایا جائے ۔