اسلام آباد:انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

166

انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے مجوزہ الیکشن قوانین میں چار سیکشن شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ذیلی کمیٹی کے رکن زاہد حامد کا کہنا تھا پارلیمانی کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک نظام متعارف کرانا چاہتی ہے کیونکہ موجودہ سسٹم دشواریاں ہیں اور اس حوالے سے نادرا کو ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ نادرا ذیلی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ورکنگ پیپرز پیش کرے گا ۔

زاہد حامد کا کہنا تھا ذیلی کمیٹی نے اضافی بیلٹ پیپرز چھپائی کیلیے آراوز کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی ہے ، اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے قانون میں فارمولا شامل کر رہے ہیں۔ زاہد حامد کا کہنا تھا فارم 15 کی مکمل تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری ہونگی، الیکشن کمیشن رکارڈ کے لیے ہر ضلع میں اپنے اسٹور قائم کرے گی ۔