وزیراعظم نواز شریف نے جے یو آئی (ف) اور ایم کیوایم سے تحاریک واپس لینےکے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔
وزیراعظم نواز شریف نے جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کو تحاریک کی واپسی کے لئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید ، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور عرفان صدیقی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی جے یو آئی (ف) اور ایم کیوایم کو تحاریک واپس لینے کے لئے قائل کرے گی ۔
واضح رہے کہ جمیعت علماء اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کے لئے تحاریک جمع کروا رکھی ہیں ۔