کراچی:اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری

164

اورنگی ٹاؤن ضیاکالونی میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ضیا کالونی میں گاڑی میں سوار دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے حملہ آووروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے حملہ ایک گاڑی میں سوار ہیں اور ان کی تعداد چار سے پانچ کے درمیان ہے ۔