ہیملٹن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے

156

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے، خراب موسم کے باعث 41 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

ہفتہ کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کی پہلی دو وکٹیں پانچ کے مجموعی سکور پر گر گئیں، تھیونس ڈی برائن صفر اور ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ڈین ایلگر صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ہاشم آملہ اور جے پی ڈومنی کے مابین 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی، ڈومنی 20 رنز بناکر میٹ ہینری کا نشانہ بنے، ہاشم آملہ چوتھے آؤٹ ونے والے کھلاڑی تھے جو 50 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

بارش کی وجہ سے پہلے روز 41 اوورز کا کھیل ہو سکا، پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے، ڈوپلیسی 33 اور تیمبا بووما 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، میٹ ہینری اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔