پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہاکی میچز 28 مارچ سے شروع ہوں گے

141

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے ہرایا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو اب آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا ہے۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ، دوسرا میچ 29 مارچ، تیسرا میچ 31 مارچ جبکہ چوتھا اور آخری میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔