نئی دہلی:بھارتی صدر نے یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مسترد کر دی

135

بھارتی صدر نے یعقوب میمن کی سزائے موت پر رحم کی درخواست مسترد کر دی ۔ یعقوب میمن پر ممبئی حملہ کیس میں سرمایہ فراہم کرنے کا الزام تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے یعقوب میمن کی طرف سے سزائے موت کے خلاف دی جانے والی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے ۔ اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے بھی یعقوب میمن کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔

یعقوب میمن کو ممبئی دھماکوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کے الزام پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ 2008 کے ممبئی بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یعقوب میمن کو کل صبح پھانسی دی جائے گی ۔ پھانسی کے بعد یعقوب میمن کو ممبئی میں دفن کیا جائےگا ۔