ملاعمر 2 سال پہلے ہلاک ہو چکا ، افغان انٹیلی جنس کا دعویٰ

167

افغان انٹیلی جنس کا کہنا ہے افغان طالبان کمانڈر ملامحمدعمر دو سال پہلے ہلاک ہو چکا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاعمر 2 سال پہلے پاکستان کے شہر کراچی کے ایک اسپتال میں ہلاک ہو چکا ہے ۔ افغان انٹیلی جنس کا کہنا ہے ملاعمر کی ہلاکت کی تصدیق افغان صدارتی آفس نے بھی کی ہے ۔