جھنگ میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا

132

منڈو دیرو میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے منڈو دیرومیں شفیق نامی شخص نے اپنی 17سالہ بیوی قراة العین کو گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق نے قرا العین سے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہرنے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کردیا تاہم تنازع کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔