ایم کیوایم کے ملک دشمن لوگوں سےرعایت نہیں ہوگی، وزیراعلی سندھ

191

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ملک دشمن اورقانون توڑنے والے لوگوں سےرعایت نہیں ہوگی۔

گڑھی خدا بخش  میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے اور اگروزیراعظم آرہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک دشمن اورقانون توڑنے والے لوگوں سے کسی طرح کی کوئی رعایت نہیں  کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچرا اٹھانے والی گاڑیاں پہلے سے ڈی ایم سی کے پاس موجود ہیں جنہیں تباہ کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایم سیزکے پاس کچرا اٹھانے والی گاڑیاں موجود ہیں اور نئی گاڑیاں نئے ممبران کے لیے دی گئیں ۔