پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے فیصلے سے قیام امن میں مدد ملے گی،زرداری

240

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے فیصلے سے دہشتگردی ،عسکریت پسندی کے خاتمے اور قیام امن میں مدد ملے گی۔

اتوار کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا باہمی رضامندی سے باڑ لگانے کا فیصلہ سنجیدہ اقدام ہے جب کہ باڑ لگانے کے فیصلے سے دہشت گردی کے خاتمے اورقیام امن میں مدد ملے گی۔

زرداری کا کہناتھا کہ باہمی رضامندی سے بارڈر مینجمنٹ میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے اور بد قسمتی سے حالیہ دنوں میں دونوں ممالک میں تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئےہیں جب کہ عدم اعتماد،شکوک وشبہات کے خاتمے کیلیے مخلصانہ کوششیں کرنا ہوں گی اور ہم ان قوتوں کا خیرمقدم کرینگے جودہشتگردی،بے جا الزام تراشی کاخاتمہ چاہتی ہیں ۔