پشاور زلمی اور فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا مشکل ہے، آفریدی

154

گراؤنڈ سے زیادہ خبروں میں اِن رہنے والے بوم بوم آج کل پھر اپنا شوق پورا کرتے نظر آتے ہیں۔ امارات ٹی 20 ٹورنامنٹ کے موقع پر بوم بوم نے بتایا کہ ایک ہی وقت میں پشاور زلمی اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو وقت دینا بہت مشکل ہے۔

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی تعریف کی لیکن زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا نام تک نہ لیا۔ انجری سے متعلق سوال پر کہا پریشان نہ ہوں دعاؤں کے باعث اب ٹھیک ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے شاہد آفریدی نے فی الحال کیربین کرکٹ لیگ اور کاؤنٹی کرکٹ کیساتھ بھی کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

واضح رہے  25 مارچ کو شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔