پاکستان اورآسٹریلیا کی ہاکی ٹیمز منگل کو ہوں گی مد مقابل

163

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ہاکی میچ  منگل کو  کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے ہرایا۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو اب آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29 مارچ، تیسرا میچ 31 مارچ جبکہ چوتھا اور آخری میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔