افغانستان میں بدعنوانی کے الزام میں سینئر جنرل کو گرفتار کرلیا گیا۔
افغان خبررساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ میجر جنرل محمد معین فقیر کو انسداد بدعنوانی و انصاف مرکز کی طرف سے عائد کئے گئے الزامات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں ہلمند صوبے کے نواحی علاقے میں دھوکہ دہی اور بدعنوانی کی کارروائیوں کے خلاف اقدامات کرنے کے سلسلے میں تعینات کیا گیا تھا۔