نہتےکشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

119

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے قتل کی  شدیدمذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قابض فورس نے مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کو شہید کردیا ہے پاکستان معصوم لوگوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے4بے گناہ کشمیریوں کو عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا جس کے بعد علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے تشدد کا رنگ اختیار کرگئے ہیں۔