حکومت کا ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر اصرار اقتصادی دشمنی ہے،لیاقت بلوچ

167

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت کا ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر اصرار اقتصادی دشمنی پرمبنی ہے۔ پاکستان کی معاشی حالت پہلے ہی زبوںحالی کا شکارہے۔ تاجروں،صنعتکاروں و ٹرانسپوٹرز کا احتجاج بلاجواز نہیں۔ حکومت بنکوں سے رقوم کے لین دین پر اندھاظالمانہ ٹیکس واپس لے۔جماعت اسلامی تاجروں،صنعت کاروں اور ٹرانسپوٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ حکومتی اقدام سے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔بنکوں کی بجائے کاروبار کے لیے دیگر ذرائع بہت ہی خطرناک کام ہوگا۔وزارت خزانہ فوری طور پر ودہولڈرنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے اور ملک بھر کے چیمبرزاور تاجر قیادت سے مذاکرا ت کے ذریعے نتیجہ خیر اقدامات کئے جائیں۔

دریں اثنا افغان مہاجرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ افغانستان میں طالبان نے بیرونی جارح قوتوں کے خلاف آزادی کی مسلسل جنگ لڑی ہے۔ موت اٹل حقیقت ہے موت کی آغوش سے کوئی بھی الگ نہیں رہ سکتا۔مُلا عمرکے انتقال کی خبر افغان عوام اور دنیابھر کے مسلمانوں کے لئے صدمہ کا باعث ہے۔حقیقت حال تو ظاہر ہو کر رہے گی لیکن افغانستان میں بیرونی جارح قوتوں کے خلاف بر سر پیکارطالبان اور عوا م کے لئے بڑا چیلنج ہے کہ اپنے اندرونی اتحاد کو قائم رکھیں۔ ماضی میں بھی یہ تلخ حقیقت عیاں رہی ہے کہ مجاہد قیادت اور تنظیمیں اختلافات کا شکار ہوئیں،افغانستان اور پورا خطہ نا قابل یقین بحرانوں اور نقصانات کا شکار ہوگیا۔افغانستان میں طالبان متحد رہیں اور افغان حکومت طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب کئے جائیں تاکہ خطہ میں امن آئے اور تمام سازشیں اورانسانیت دشمن قوتیں ناکام ہوجائیں۔