ا?ن ا? دوسو چ??ال?س ?? سر?ار? نتائج ?ا اعلان

261

کراچی کے حلقے این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ ریٹرنگ افسر کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید پچانوے ہزار چھ سو چوالیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔تحریک انصاف کےعمران اسماعیل چوبیس ہزار آٹھ سو اکیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم نو ہزارچھپن ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر  رہے

ریٹرننگ آفیسرندیم حیدر کے مطابق حلقےمیں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعدادتین لاکھ ستاون ہزارآٹھ سو ایک تھی۔ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ اکتیس ہزار چار سو چوبیس ووٹ ڈالے گئے ۔ایک ہزار ایک سو انتیس ووٹ مسترد کئے گئے ۔ٹوٹل ٹرن آؤٹ 36.72فیصد رہا