نواز شریف نے پاناما کیس پر ڈر سے آصف زرداری سے ڈیل کی ہے، عمران خان

213

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا  کہنا ہے کہ  نواز شریف نے پاناما کیس پر ڈر سے آصف زرداری سے ڈیل کی ہے اور دونوں جمہوریت بچانے اکٹھے ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے مفادات ایک ہیں   اورنوازشریف کو جب بھی مسئلہ آتاہے دونوں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کیلیے زرداری اور نواز اکٹھے ہوگئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کیسے آصف زرداری اور نوازشریف کو پکڑسکتا ہے، دونوں نے مل کر نیب چیئرمین لگایا ہے ، کرپٹ وزیراعظم کسی کو پکڑتا نہیں ڈیل کرتا ہے اور آج بھی ڈیل ہوئی ۔ انکا کہنا تھا کہ ڈیل کے تحت ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کیا جارہا ہے۔