کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 4 افراد گرفتار

127

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چار مطلوب ملزما ن کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر گلبرگ ، ناظم آباد، اتحاد ٹاؤن اور مدینہ کالونی میں کارروائی کے دوران  چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

زیر حراست افراد میں سے دو کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جب کہ  ناظم آباد کے علاقے سے گرفتار ہونےو الے ملزم رؤف عرف کالا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے  ہے۔  ملزم نے 2010میں کیمیکل پھینک کربس کو آگ لگائی تھی جس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔