س? آئ? ا? ?? سابق سربرا? ?و1لا?? ?الر جرمان? اور 2سال ?? سزا

249

امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس کو خفیہ معلومات ظاہرکرنے کی پاداش میں ایک لاکھ ڈالرجرمانہ اور 2سال آزمائشی  سزا سنادی گئی۔
ڈیوڈپیٹریاس پر اپنی سابقہ محبوبہ پاؤلا بروڈویل کو حساس خفیہ معلومات فراہم کرنےکا الزام تھا۔ پیٹریاس نے2ماہ قبل اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے مقدمہ کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
شمالی کیرولینا کی عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے سے گریز کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر جرمانہ اور دو سال آزمائشی سزا سنا دی ۔انہیں قید میں نہیں رکھا جائے گا تاہم وہ 2سال تک زیرنگرانی رہیں گے۔
استغاثے نے عدالت سے یہی سزا مگر کمتر جرمانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیوڈ پیٹریاس چالیس ہزار ڈالر جرمانہ دیں تاہم جج ڈیوڈ کیسلر نے جرمانے کی رقم یہ کہتے ہوئے بڑھا دی کہ ’جرمانے کو جرم کی سنگینی ظاہر کرنا چاہیے۔‘ سزا سنائے جانے سے قبل، مسٹر پیٹریاس عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے جرم پر معافی مانگی۔