پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

148

اوگرا نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کوارسال کردی۔سمری میں ڈیزل اور پیڑول کی قیمتوں میں 2 ، 2 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت  خزانہ کو کو  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کی سمری بھیجوائی گئی ۔ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے10پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔