سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد،3اگست کواسکول کھلیں گے،پرائیویٹ ایسوسی ایشن

179

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کا اسکول بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 3 اگست کو اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا ۔

پرائیوٹ اسکولوں کی نمایندہ جماعتوں نےتعطیلات میں توسیع کےفیصلے کومستردکردیا کہتے ہیں کراچی سمیت جن اظلاع میں سیلابی صورتحال نہیں وہاں پر تدریس کا عمل 3 اگست سے شروع کیا جائے گا ۔ غیر ضروری چھٹیوں سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہو سکتا ہے ۔ دوسری طرف پرائیویٹ ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے موجودہ تعلیمی سیشن میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ چھٹیاں متوقع ہے ۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے اگر ہم اسکول کھولنے کے جرم میں کوئی سزا بھی ملے تو ہمیں وہ بھی قبول ہے ۔