سکھر:سیکریٹری آبپاشی کی طرف سے گڈوبیراج میں فلڈوارننگ جاری

320

سیکریٹری محکمہ آبپاشی ظہیر حیدر شاہ نے گڈوبیراج میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ۔ کہتے ہیں آئندہ 48 گھنٹوں میں 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گڈوبیراج سے گزرے گا ۔

سکھر سیکریٹری محکمہ آبپاشی ظہیر حیدر شاہ کا کہنا ہے گڈوبیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے ۔ جس کی وجہ فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے پانی بلند ہونے کی وجہ کوہ سلیمان کی بارشوں کا پانی گڈو بیراج میں داخل ہونا ہے ۔ ظہیرحیدرشاہ کا کہنا ہے گڈوبیراج میں اس وقت پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 90 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گڈوبیراج سے گزرے گا ۔